جامشورو:جامعہ سندھ کے ۴٦ ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دينے کی منظوری


 جمع ۰۹ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۲۲۹     جامشورو   پرنٹ نکالیں
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقدہ اے ایس آر بی کا اجلاس

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے 128ویں اجلاس میں مختلف شعبوں کے 9 اسکالرز کو پی ایچ ڈی اور 37 امیدواروں کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقدہ اے ایس آر بی کے اجلاس میں سندھی شعبے میں نور محمد شاہ، اینالیٹیکل کیمسٹری میں طاہرہ قریشی، بایو کیمسٹری میں واحد بخش، کیمسٹری میں اندرا دیوی، فریش واٹر بایولاجی میں شائستہ جلبانی، بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماریہ شیخ، پاکستان اسٹڈیز میں ذوالفقار علی قریشی، پولیٹیکل سائنس میں فاطمہ گل اور لائبریری انفارمیشن سائنس میں نور مصطفی کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے اینالیٹیکل کیمسٹری میں عبدالقیوم مغیری، عبداللہ، علی محمدمہر، اریبہ خان پٹھان، اشفاق علی بھٹو، اسماء اختر راجپوت، حنا داؤد میمن، محمد بلال، مصطفی خان، نصراللہ مہر، نعمان پٹھان، رانجھن جونیجو، سمن سید، شہنیلہ علی، تیمور حسن شیخ، پاکستان اسٹڈیز میں محمد علی سانگی، اسلامک کلچر میں پیرل خان، بزنس ایڈمنسٹریشن میں سرفراز علی ملک، فارماسیوٹکس میں علی قریشی، الطاف علی، مہاراجہ ڈہر، بایو کیمسٹری میں عبدالوحید گھانگھرو، کیمسٹری میں محمد فاروق لنجوانی، باٹنی میں عبدالرؤف جمالی، اسماء پروین چنڑ، بایو ٹیکنالوجی میں اظہر علی تونیو، فائزہ مخدوم، کیمیکل سائنس میں عمران خان رند، جویریہ شیخ، ندا جلبانی، سحر زاہد شیخ، شازیہ سولنگی، زبیدہ خاتون خاصخیلی، انوائرنمنٹل سائنس میں عبدالغفار چنڑ، میتھمیٹکس میں ثناء اللہ جمالی، مائکرو بایولاجی میں محمد وقار اور فزیالوجی میں نسیم عطار کو ایم فل کی ڈگری دینے کی منظوری دی ہے۔