او آئی سی کے تحت یتیم بچوں کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے


 اتوار ۱۱ جون ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۴۱     سعودی عرب   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :جدہ: او آئی سی کے تحت ہر سال 15 رمضان المبارک کو یتیم بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں 42 لاکھ سے زائد یتیم بچےموجود ہیں، لیکن ان کی کفالت حکومتی ترجیحات کا حصہ ہی نہیں۔ چند نجی ادارے ان بچوں کی پرورش کر رہے ہیں مگر ان کی تعداد بھی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ والدین کے سایہ شفقت سے محروم یتیم بچوں کی کفالت کے سرکاری سطح پر صرف چند ایک ادارے موجود ہیں لیکن وہاں بچوں کی بہتر تربیت کا کوئی خاص انتظام نظر نہیں آتا۔ دوسری جانب نجی تنظیموں نے مل کر پاکستان آرفن کئیر فورم کی جانب سے ملک بھر میں ادارے قائم کیے ہیں مگر وہ بھی پورے ملک کے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ناکافی ہیں۔ یتیم کی کفالت اللہ کا حکم بھی ہے اور نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی۔ جسے پورا کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اکٹھا ہونا ہوگا، تاکہ پاکستان کے ان کی زندگیوں کو سنوارا جا سکے۔