کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نرسنگ اسٹاف نے ہڑتال ختم کردی


 جمعرات ۱۵ جون ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۳۷     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: بلوچستان میں ایک ہفتے سےزائد جاری ہڑتال ختم کرنےکےبعد آج سےاسٹاف نرسوں نےسرکاری اسپتالوں میں فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کےسرکاری اسپتالوں میں اسٹاف نرسیں اپنےمطالبات کےحق میں ایک ہفتےسےزائد عرصہ سےہڑتال پرتھیں۔ ان کی ہڑتال کےباعث اسپتالوں میں نرسنگ کاشعبہ شدید متاثر رہا، تاہم گزشتہ روز ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کے دوران چیف جسٹس نے نرسوں کے نمائندوں کو ملاقات کے لئے طلب کرلیا تھا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ سےملاقات کےبعد نرسوں نےاپنااحتجاج ختم کردیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کےمسائل حل ہوں گے اور مطالبات تسلیم کرلئےجائیں گے۔