کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا


 جمعرات ۱۵ جون ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲٦     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ : بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،بجٹ کا کل حجم320 ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا بجٹ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ سردار اسلم بزنجو پیش کریں گے، ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ کا کل حجم3کھرب20ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔ محکمہ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ 45ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے ، غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 235ارب سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 80ارب سے زائد متوقع ہے۔ صحت کے شعبے کے لئے 18ارب سے زائد رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے، تعلیم کیلئے بجٹ میں 40ارب سے زائد رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 2ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، امن وامان کیلئے 30ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ پولیس کیلئے16، لیویز کیلئے 8ارب سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ زراعت کیلئے 8ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10فیصد اضافہ متوقع ہے، کوئٹہ میں فوڈ پوائنٹ کے لئے 200 ملین روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکیج کیلئے گوالمنڈی، جی پی او چوک انڈر پاسز کیلئے 2ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔