چینی سائنسدانوں نے چاند پر آلو اگانے کی تیاری شروع کرلی


 جمع ۱۶ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۱۳۲     بيجنگ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :بیجنگ:چینی سائنسدانوں نے چاند پر آلو اگانے کی تیاری شروع کرلی ہے۔ ’’چانگ فور مشن‘‘ آئندہ برس لانچ کیاجائے گا۔ چینی اخبار کے مطابق چینی سائنسدانوں نے چاند پر اآلو اگانے کی تیاری شروع کرلی ہے۔ چاند سے متعلق ”چانگ 4 مشن “آئندہ برس لانچ کیا جائے گا، جس کے تحت آلوؤں کو زمینی ماحول کی طرح کے ایک چھوٹے سے حصے کے اندر رکھا جائے گا۔ مختلف طرح کے تجربات کیلئے چاند کی سطح پر ریشمی کیڑے کے لاروے کے ساتھ ایک سلنڈر بھی رکھا جائے گا۔ اس کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ چاند کی سطح پر کیڑے اور آلو کے پودے بچ پاتے ہیں یا نہیں۔ اس سے جو نتائج برآمد ہوں گے اس سے اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ مستقبل میں وہاں انسانی زندگی کس حد تک ممکن ہو سکے گی۔