پشاور:افغانستان کی حدود سےدہشتگردوں کا حملہ،جوابی کاروائی میں چاردہشتگرد مارے گئے


 ہفتہ ۱۷ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۴۹     پشاور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :پشاور: کرم اورمہمند ایجنسز میں افغانستان کی حدود سےدہشتگردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ کو ناکام بنادیا ہے جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔فرنٹیر کور خیبرپختونخواہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دوروزکے دوران فرنٹیر کور نے افغانستان کی حدود سے کرم اور مہمند ایجنسیز میں دہشت گردو ں کے دو حملے ناکام بنا دیے۔کرم ایجنسی میں فورسز کی جوابی کاروائی میں چاردہشتگرد مارے گئے دوسری طرف مہمند ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردو ں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔