ٹیوب لائٹ کی عید پر پاکستان میں نمائش نہیں ہوگی


 اتوار ۱۸ جون ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۰     ممبئی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: بالی ووڈسپرسٹارسلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میں نمائش نہیں ہوگی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مذکورہ فلم کے امپورٹر نے این اوسی حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی تاہم وفاقی حکومت نے فلم کواین اوسی جاری کرنے سے انکارکردیا جسکے باعث ٹیوب لائٹ عیدالفطرکے موقع پر ریلیز نہیں ہوسکے گی ۔ فلم کی نمائش نہ ہونے پر فلمسازوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا عید پربھارتی فلم کو این او سی نہ ملنے سے پاکستانی فلموں کے بزنس میں اضافہ ہوگا ۔