پاکستان چھا گیا، آصفہ بھٹو نے ٹویٹر پر نعرہ لگا دیا


 اتوار ۱۸ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۷۵     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: سابق وزیر اعظم شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی کرکٹ کی دیوانی نکلیں، پاک بھارت کرکٹ میچ کا جادو آصفہ بھٹو کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان چھا گیا، جیالی رہنماء نے ٹویٹر پر نعرہ لگا دیا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جا رہے فائنل میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ٹویٹ میں قومی پرچم لگا دیا۔