ساہیوال:بائی پاس پر کار کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق


 پير ۱۹ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۴۴     ساہیوال   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ساہیوال:بائی پاس پر کار کی چنگچی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہیوال میں ہڑپہ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث کار نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور2 خواتین شامل ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔