کراچی کے مختلف علاقوں مختلف حادثات کے باعث 5افراد جاں بحق


 پير ۱۹ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۴۰     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں مختلف حادثات کے باعث 5افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پل پہ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ کورنگی نمبر 5 میں پارک کے قریب دو بچوں کی لاشیں ملیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ بچوں کی ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بلدیہ رشید آباد میں تیز رفتار رکشہ الٹ گیا،جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ رکشہ میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔ ڈیفنس فیز 6 میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 28 سالہ امیر حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔