کراچی:گورنر سندھ کا عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب انٹر چینج کا افتتاح


 پير ۱۹ جون ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۹     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔ نارتھ ناظم آباد میں افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور سب کو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ میئر کراچی وسیم اختر، سابق ناظم اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور مسلم لیگ ن کے عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ گرین لائن کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ ایدھی کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں اس انٹر چینج کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے، سب کو اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کوشش کرنا ہوگی اور آج یہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب اس شہر کو اپنا سمجھتے ہیں۔