کوہلی پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دینی چاہیں، بھارتی اداکار کمال راشد خان


 پير ۱۹ جون ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۴۷     ممبئی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ممبئی: بھارتی اداکار کمال راشد خان نے ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے ۔آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ویرات کوہلی کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہے اور اب بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوہلی کے کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے ۔