آپریشن ردالفساد جاری ،گجرات سے 20 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اورگولہ بارود برآمد


 پير ۱۹ جون ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ٦۰     راولپنڈی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت مشترکہ کارروائی میں گجرات سے 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر کے اسلحہ ‘ گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں گجرات کے علاقوں کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں کی گئیں جن میں رینجرز ‘ محکم انسداد دہشتگردی اور سراغ رساں ادارے کی جانب سے حصہ لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جسے تحویل لے کر باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے دوسری جانب لاہور میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار چار ملزمان کی فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دہشتگردوی کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جسے قبضے میں لے کر فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔