فیصل آباد میں رشوت لینے پر پٹواری گرفتار


 منگل ۲۰ جون ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۷۷     فیصل آباد   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    محمد رضوان   :فیصل آباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) محمد یونس نے رشوت ستانی کے درج مقدمہ میں مطلوب حلقہ ٹھٹھہ کونڈل تحصیل چنیوٹ کےپٹواری ملک امیر خاں کوگرفتارکرلیا۔نیشنل کالونی فیصل آباد کے رہائشی جعفر حسین نے درخواست گزاری تھی کہ پٹواری نے زمین کے انتقال،نشاندہی اور قبضہ دلوانے کے عوض 11لاکھ 34ہزارروپے رشوت وصول کی ہے ۔