جامعہ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تدریسی عمل یکم اگست پر شروع ہوجائے گا:ڈاکٹر فتح محمد برفت


 جمعرات ۰۶ جولائی ۲۰۱۷    ۳ ھفتے پہلے     ۱۰٦     جامشورو   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیمپس و رہائشی کالونی کا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور جاری مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے رجسٹرار ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو کے ساتھ کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں جاری مرمتی و رنگ روغن کے کام کا جائزہ لیا اور جاری کام کو جامعہ کے کھلنے سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد میں وہ سینٹرل لائبریری سے ہوتے ہوئے سندھ یونیورسٹی کالونی پہنچے، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ جامعہ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تدریسی عمل یکم اگست پر شروع ہوجائے گا، اس سے قبل کیمپس و ہاسٹل میں تمام رنگ روغن اور دیگر مرمتی کام مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کالونی میں مقیم ملازمین کو بھی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں گی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔