افغان خاتون پائلٹ نے دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا


 بدھ ۱۲ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۷     کابل   پرنٹ نکالیں
افغان خاتون بطور پائلٹ ایک طیارے میں دنیا کے چکر لگا رہی ہیں، (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کابل: 29 سالہ شائستہ واعظ نے چھوٹے طیارے میں دنیا کا چکر لگا کرکم عمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا، وہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پہلی غیر عسکری تربیت یافتہ خاتون پائلٹ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی افغان خاتون بطور پائلٹ ایک طیارے میں دنیا کے چکر لگا رہی ہیں، انھوں اپنا تاریخی سفر امریکا سے ایک چھوٹے طیارے میں شروع کیا اور حال ہی میں وہ کابل پہنچی ہیں۔ شائستہ واعظ نے کہا کہ وہ اپنی پیدائش کے ملک پہنچنے پربہت خوش ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ ہوا بازی سے متعارف نہیں ہوئی تھی، کالج جانے یا کیریئر کے بارے میں سوچابھی نہیں تھا، تقریباً 29 سال ہوگئے ہیں اس ملک بطور ایک پائلٹ واپس آنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔