ڈی آئی خان: پاکستان بزرگوں کی گرانقدر قربانیوں اور دینی خدمت کا ثمر ہے،پیر سید انور شاہ گیلانی


 بدھ ۱۲ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۴٦     ڈیرہ اسما عیل خان   پرنٹ نکالیں
سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پوراور سجادہ نشین پیر سید انور شاہ گیلانی بات چیت کرتے ہوئے

رپورٹ    ظفر عباس   :ڈی آئی خان: دربار سدرہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید انور شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک ہند میں اشاعت اسلام میں اولیاء کرام اور مشائخ عظام کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے برطانوی سامراج سے آزادی میں اولیاء کرام، علماء و مشائخ نے بڑی قربانیاں دی اور پاکستان بزرگوں کی گرانقدر قربانیوں اور دینی خدمت کا ثمر ہے وہ دربار عالیہ سدرہ شریف میں صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور ، امیدوار حلقہ پی کے 66 اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء سردار خالد سلیم خان استرانہ اور فرید اللہ خان کٹی خیل ایس پی ریٹائرڈ سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے دربار عالیہ سدرہ شریف پر حاضری کی اور خصوصی ملاقات کی پیر انور شاہ گیلانی نے کہا کہ آج ایک بار پھر ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس کے لئے علماء مشائخ کو خانقا ہو ں سے نکل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں قیا م امن اور تر قی کے لئے خانقاہوں کے پیغام امن کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اعادہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک میں حقیقی امن اور ترقی عطا فرمائے اس موقع پر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور اور سردار خالد سلیم خان استرا نہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن سر پر آچکے ہیں اور وہ اپنی انتخابی رابطہ مہم کا آغاز دربار عالیہ سدر ہ شریف پر حاضری اور پیر صاحب کی خصوصی دعا سے کررہے ہیں جس پر پیر انور شاہ گیلانی نے ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطاء فرمائے اور لوگوں کی مزید خدمت کی توفیق دے آمین ۔