آسٹریلین شہری کا ایک گھنٹے میں 2ہزار 6سو 82 پُش اَپس کا عالمی ریکارڈ


 جمعرات ۱۳ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۸۳     آسٹریلیا   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :سڈنی: یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو پُش اَپس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن طویل دورانیہ تک ہزاروں بار پُش اَپس کرنا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کارلٹن ولیمز نامی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ایک گھنٹے کے دوران پچاس نہ سو بلکہ پورے 2 ہزار 6 سو 82 بار پُش اَپس لگانے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک گھنٹے کے دوران 2 ہزار 3 سو 92 بار پُش اَپس کا تھا۔