گومل یونیورسٹی کی بہتری کے لیئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر کام کرنا ہوگا، پروفیسر محمد سرور


 جمع ۱۴ جولائی ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۴۲     ڈیرہ اسما عیل خان   پرنٹ نکالیں
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور لا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اقبال خان اعزازی شیٹ دیتے ہوئے

رپورٹ    ظفر عباس   :ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہ محنتی اساتذہ قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی ایسے اساتذہ پر طلبہ فخر کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے لا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اقبال خان، ڈائریکٹر آئی سی آئی ٹی ڈاکٹر حاجی رشید، چیئرمین سٹی ٹیسٹک ڈیپارٹمنٹ حمید اللہ خان نیازی کی ریٹائرڈ منٹ پر انکے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا گومل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک،انچارج ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان اور دیگر ماہرین تعلیم ۔اساتذہ بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ادارے ٹیم ورک سے چلائے جاتے ہیں ۔ گومل یونیورسٹی کی بہتری کے لیئے ہمیں ذاتی مفادات اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر کام کرنا ہوگا۔ اداروں اور قوموں کی ترقی میں وسیع ظرفی۔ برداشت ۔ ٹیم ورک اور خلوص نیت بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال خان۔ حاجی رشید اور حمید اللہ خان نیازی نے دوران ملازمت اس مادر علمی کی ترقی اور طلبہ کو علم کی فراہمی میں جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کی بہتری ہی میرا ایجنڈہ۔ مشن اور مقصد ہے ہمیں مقصد کے حصول کے لیئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ہوگا اور عظیم مقصد کے حصول کے لیئے مشکلات کا بھی سامنا کرنا ہوگا تاکہ اس مادر علمی کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جاسکے۔