اسپین کی گاربائن مگاروزا نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


 اتوار ۱۶ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۷۲     لندن   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لندن: اسپین کی گاربائن مگاروزا نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں پانچ مرتبہ کی چیمپیئن تجربہ کار امریکی اسٹار وینس ولیمز کو زیر کیا۔آل انگلینڈ کلب لندن میں کھیلے گئے گراس کورٹ ٹینس گرینڈ سلیم کے ویمنز فائنل میں اسپین کی گاربائن مگاروزا ہسپانوی اسٹار نے پانچ مرتبہ کی چیمپیئن تجربہ کار امریکی اسٹار وینس ولیمز کو شکست دیدی۔ ہسپانوی کھلاڑی نے میچ کے آغاز سے ہی وینس خلاف دباؤ برقرار رکھا اور سات پانچ اور چھ صفر سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ آل انگلینڈ کلب میں آٹھ سال بعد واپسی پر فائنل تک رسائی پانے والی سینتیس سالہ امریکی اسٹار چھٹی مرتبہ ومبلڈن ٹرافی اپنے نام نہ کر سکیں۔ گاربائن مگاروزا عالمی نمبر ایک اینجلیک کیربر اور میگڈیلینا جیسی سخت حریفوں کو ہرا کر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔