طوفانی بارشوں نےبلوچستان میں تباہی مچا دی، دو بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق


 اتوار ۱۶ جولائی ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۵۲     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ وڈھ کے مقام پر ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے۔ ایک بچے سمیت دو افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ لیویز فورس اور انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے جبکہ فیروز آباد میں دو بھائی سیلابی ریلے میں ڈوب گئے۔ فیروز آباد میں طوفانی بارشوں سے برساتی نالوں اور ندیوں میں طغیانی آ گئی۔ سیلابی ریلے میں ڈوب کر دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔