مانسہرہ : وادی ناران کے قریب سیاحوں کی جیپ کو حادثہ،5افراد جاں بحق12زخمی


 اتوار ۱۶ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۷۸     مانسہرہ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :مانسہرہ : وادی ناران میں لولو سر جھیل کے قریب سیاحوں کی جیپ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ12زخمی ہوگئی ہیں، پولیس کے مطابق وادی ناران میں خراب سڑک اور کیچڑ کے باعث سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 12افراد زخمی ہیں، زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ریسکیو حکام نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے