شنگھائی کے قریب 2منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث22افراد ہلاک 3زخمی


 اتوار ۱۶ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۴۴     بيجنگ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :بیجنگ: چین کے صوبے جینگ سو میں2منزلہ مکان میں آتشزدگی کے دوران 22افراد ہلاک جبکہ3زخمی ہوئے ہیں ، پولیس نے آتشزدگی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے،چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر شنگھائی کے علاقے یوشہان میں علی الصبح اچانک ایک2 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد جیانگ نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ملزم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔