سیالکوٹ: مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 خواتین زخمی


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵٦     سیالکوٹ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :سیالکوٹ: نشاط پارک کے علاقہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر سوات کا رہائشی حبیب اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اُسکی تیس سالہ بیوی اور دو بیٹیاں چار سالہ عافیہ اور دو سالہ حمیرہ زخمی ہو گئیں۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے بتایا جا رہا ہے، جو سیالکوٹ کے علاقہ نشاط پارک میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھا۔