چمن: پاک افغان سرحدی علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 1اہلکار شہید


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۵۴     چمن   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :چمن: پاک افغان سرحدی علاقے کلی باچا میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 1اہلکار شہید ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن کے سرحدی علاقے کلی باچا میں نامعلوم دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اورفرار ہو گئے ، دھماکے کے نتیجے میں 1اہلکار شہید ہو گیا ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد چیک پوسٹ کے قریب نصب تھا جس کا مقصد جوانوں کو نشانہ بنانا تھا ، دھماکے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔