کراچی میں ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا، نیب


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۸۱     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ہمشیرہ کے گھر چھاپے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، کراچی میں ان کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کی ہمشیرہ کے گھر چھاپے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی کوئی ایساچھاپہ مارا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم 462ارب روپے کی کرپشن کیسوں کے مبینہ ملزم ہیں اور ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے، افسران کو بھی قانون پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا نیب پر الزام ان پر چلنے والے مقدمات میں دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، نیب قانون اور قواعد کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔