آئیفا ایوارڈ ز کا 18 واں میلہ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے لوٹ لیا


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۵۰     نیویارک   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :نیویارک: بالی ووڈ ستاروں کا جھرمٹ نیویارک میں اتر آیا۔ آئیفا ایوارڈ ز کا 18 واں میلہ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے لوٹ لیا جبکہ نیرجا کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ شاہد اور عالیہ کو فلم اڑتا پنجاب میں بہترین اداکاری پر ان ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکار انوپم کھیر کو فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ سٹوری کے لئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شبانہ اعظمی بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔ بہترین پلے بیک گلوکار کا ایوارڈ پریتم اور گلوکارہ کا ایوارڈ تلسی کمار کے نام رہا۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کو اے دل ہے مشکل کے گانے چنا میریا کے لئے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسکر ایوراڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو انڈسٹری میں 25 سالہ خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔