کوئٹہ: ٹریفک کانسٹیبل قتل کیس،پولیس چالان پیش نہ کرسکی،سماعت 25 جولائی تک ملتوی


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۰     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: ٹریفک کانسٹیبل کوگاڑی سےکچلنے کے مقدمے ایم پی اے عبدالمجیداچکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا،تاحال پولیس چالان پیش نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے کوقتل کےمقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا تاہم پولیس کی جانب سے چالان پیش نہ ہونےپرسماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ مجید خان اچکزئی پرٹریفک سارجنٹ کوکچلنے کےعلاوہ 2 مزید مقدمات زیر سماعت ہیں۔ واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد ایم پی اے کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔