اسلام آباد: شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرادیئے


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۴۱     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: شریف خاندان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے اعتراضات جمع کرادیئے۔ جس میں شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے 13سوالوں کے جوابات مانگے تھے لیکن جے آئی ٹی نے ہرمعاملے پر حتمی رائے قائم کی، جے آئی ٹی نے ایسا کرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔ شریف خاندان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی جانبدار تھی اور اس نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست منظور کرتے ہوئے رپورٹ کو مستردکیا جائے۔