لاہور میں جانورں کی ہڈیوں سے جیلی پاوڈر بنانے والی فیکٹری سیل


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۸     لاہور   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے نواحی قصبےمرید کے میں جانور کی ہڈیوں کا پاوڈر بنانے والی فیکٹری سیل کردی ،ہڈیوں سے جیلی میں استعمال ہونے والا پاوڈر تیار کیا جارہا تھا۔ پی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری بغیر لائسنس غیر قانونی طریقے سے کام کررہی تھی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق مریدکے کے ویران علاقے میں قائم فیکٹری میں جانوروں کی ہڈیوں سے پاوڈرتیارکیا جاتا تھا جو بعد میں جیلی بنانے میں استعمال ہوتا تھا۔ حکاما کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹری مالکان حلال جانوروں کی ہڈیوں کے حصول کا ثبوت پیش نہ کرسکے اور یہ بھی نہ بتاسکے کہ ہڈیاں کہاں سے آتی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے یونٹ سیل کرکے مقدمہ درج کرادیا ، اور ایک شخص کوگرفتار کرلیا۔