جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدنواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں، مراد علی شاہ


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۵     مٹھی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :مٹھی:وزیر اعلیٰ سندہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں پاکستان کی بہت بدنامی ہو رہی ہے، پاناما کیس سے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدنواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔ تھر پارکر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 2 جج پہلے ہی نواز شریف کو نااہل قرار دے چکے ہیں اورجے آئی ٹی میں بھی بہت سے شواہد سامنے آ چکے ہیں ان کا کہنا تھا پاناما سے پاکستان کی بہت بدنامی ہو رہی ہے اب سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت شروع ہو چکی ہے، امید ہے عدلیہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کریگی،ان کا کہنا تھا جے آئی ٹی رپورٹ کے بعدنواز شریف کے وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔