ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹرجاں بحق،نقدی اورموٹر سائیکل لے کرفرار


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۴۹     ڈیرہ اسما عیل خان   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ظفر عباس   :ڈی آئی خان:گرہ مٹ موڑ پرنامعلوم افراد نے ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے ،اہل علاقہ کا تھانہ چودھوان کے سامنے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق چودھوان سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر شیر زمان اپنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک نامعلوم ڈکیتوں نے اس کو روک کر اس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اسکی جیب سے رقم اور اسکا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ چودھوان میں مقتول ڈاکٹر کے بھائی احمد سلطان ڈمرہ نے اس واقعے کی رپورٹ نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف کے درج کروادی ہے احمد سلطان نے رپورٹ میں کہا ہے کہ انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے تھانہ چودھوان کے سامنے اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کیا جائے ۔