مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۲٦     لندن   پرنٹ نکالیں
آگ سے مسجد کا اندرونی احاطہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لندن: برطانیہ کا شہر مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کا اندرونی احاطہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی سروس کو مانچسٹر کے علاقے ڈرولسڈن روڈ پر واقع نسفت اسلامک سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا۔ اسلامک سینٹر کے ترجمان کے مطابق واقعے کے روز نامعلوم نمبر سے فون کال آئی اور کہا گیا کہ مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے تاہم اس وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے بعد فرانسسک ماہرین بھی موقع پر پہنچ گئے جب کہ فرانسسک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ دوسری جانب مانچسٹر پولیس کے مطابق اسلامک سینٹر میں لگی آگ ابتدائی طور پر مشکوک دکھائی دیتی ہے تاہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔