اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت پاناما کیس کی سماعت پر مشاورتی اجلاس جاری


 پير ۱۷ جولائی ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۲۵     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران قانونی ماہرین کی سپریم کورٹ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ پر پہلی سماعت پربریفنگ دی۔ اجلاس میں وزراء، مشیروں و معاونین خصوصی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے موقف پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی حکمت عملی پر جوابی حکمت عملی بھی زیرغور آئی۔