آئی سی سی کی ویڈیو لنک بورڈ میٹنگ آج ہو گی جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پر تبادلہ خیال ہوگا
ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

لاہور :(جمعہ:2020-08-07) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویڈیو لنک بورڈ میٹنگ آج ہو گی جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 اور 2022 کی میزبانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایونٹس کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی حکام بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 اور2022 کی میزبانی پر بات ہوگی، گذشتہ میٹنگ میں آئی سی سی نے ٹورنامنٹس کے وینیوز اور شیڈول کا اعلان نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ٹیسٹ چیمپئین فائنل کی تاریخ کو آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے، آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے حوالے بھی فیصلہ متوقع ہے۔
یاد رہے کے کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا تھا۔