حیدرآباد میں دو کاریں رکشا سے ٹکرا گئیں، 2 خواتین جاں بحق، لواحقین کا احتجاج
علی کامران | ۱۲ ماہ پہلے

حیدرآباد: پیر 05 مارچ 2018: حیدرآباد میں ماجی ہسپتال کے قریب دو کاریں تیز رفتاری کا مقابلہ کرتے ہوئے رکشا سے ٹکرا گئیں، جس کے باعث رکشا میں سوار لطیف آباد یونٹ نمبر 12 کی رہائشی دو عورتیں نسیم خاتون زوجہ انور علی اور سعدیہ زوجہ ارشد خان موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
دوسری جانب فوت ہونے والی خواتین کے ورثاء اور رکشا ڈرائیور نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جبکہ جاں بحق خواتین کے لواحقین نے دونوں لاشیں روڈ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لطیف آباد کے تھانہ اے سیکشن پر کار چلانے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے، تاہم پولیس نے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی گرفتاری نہیں کی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے اپیل کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ (01)