فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ،اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے، شاہ سلمان
ویب ڈیسک | ایک ھفتہ پہلے

ریاض: (16 اپریل 2018) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ظہران میں اتوار کو انتیسویں عرب سربراہ جلاس کا افتتاح کردیا ہے۔
عرب لیگ کا یہ سربراہ اجلاس شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ثقافتی مرکز میں ہورہا ہے۔شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ’’مسئلہ فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ہے اور ہم اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی القدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔
انھوں نے فلسطینیوں کے لیے 20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔اس میں سے پانچ کروڑ ڈالرز فلسطینی مہاجرین کی ذمے دار اقوام متحدہ کی ایجنسی اْنروا کو دیے جائیں گے اور پندرہ کروڑ ڈالرز مقبوضہ القدس میں اسلامی وقف اسپورٹ پروگرام کے لیے دیے جائیں گے۔
سعودی فرماں روا نے خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ کردار کے خلاف اقوام متحدہ کا ایک مضبوط مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زورد یتے ہوئے کہا کہ ایران کے اس کردار کی وجہ سے خطے میں بد امنی پھیل رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عرب قومی سلامتی ایک مکمل اور ناقابل تقسیم نظام ہے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں ایرانی برتاؤ روکنے کے لیے مضبوط موقف اختیار کرے۔
لیبیا کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے لیبیا کی خود مختاری کو یقینی بنانے کی حمایت کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ تمام عرب ممالک ایک یونٹ ہیں اور انہیں ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔(03)

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : 0222-786731