ہفتہ ۲۰ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۸ -

کینسر کی شکار بچی کا غیر معمولی آپریشن

ویب ڈیسک | ۶ ماہ پہلے

83

No-Image

لندن:  برطانیہ میں کینسر کی شکار بچی کی ٹانگ کاٹ کر آپریشن کے ذریعے غیر معمولی انداز سے جوڑ دی گئی، بچی کا ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا اور پھر مصنوعی ٹانگ جوڑ کر اسے چلنے کے قابل بنا دیا جائے گا۔

گذشتہ برس اگست میں 7 سالہ ایمیلیا ایلڈرڈ کی بائیں ران میں ہڈیوں کے کینسر 'اوسٹیو سارکوما' کی تشخیص ہوئی تھی۔

برمنگھم اسپتال کے ڈاکٹروں نے کینسر میں مبتلا بچی ایمیلیا کا روٹیشن پلاسٹی آپریشن کیا ہے، جس میں بچی کی ٹانگ کاٹ کر اسے اس انداز سے جوڑا گیا ہے کہ ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بعد میں مصنوعی ٹانگ جوڑ کر بچی کو چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔والدہ کے مطابق ایمیلیا ہمیشہ سے ایک بہت ایکٹو بچی رہی ہے، جس نے بیماری سے قبل سوئمنگ اور ایتھلیٹکس سمیت کئی کلبز میں شرکت کی جبکہ اسے رقص کا بھی شوق ہے۔

ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس طریقے سے بچی مستقبل میں چل پھر سکے گی اور رقص بھی کرسکے گی۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371