جمعرات ۲۴ مئی ۲۰۱۸ -

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی گاڑی 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

ویب ڈیسک | ایک ھفتہ پہلے

21

No-Image

روم:(15 مئی 2018) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلاحی کاموں کیلئے اپنی گاڑی کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گذشتہ برس تحفے میں ملی لگژری گاڑی امبورگینی کو ریاست موناکو میں نیلام کر دیا۔ پوپ فرانسس نے پُر تعیش گاڑی کی نیلامی کا حکم دیا تھا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جا سکے۔

گاڑی کی نیلامی کا اختتام 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی بولی پر ہوا۔ گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

70 فیصد رقم سے عراق میں داعش کے ہاتھوں تباہ حال شہر موصل کی تعمیر نو کی جائے گی جبکہ بقیہ ماندہ رقم سے وسطی افریقا میں غریب مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے گذشتہ برس نومبر میں دیا تھا اور اسی وقت پوپ فرانسس نے گاڑی کی نیلامی سے متعلق اپنے ارادے کو ظاہر کردیا تھا جس پر دو دن قبل موناکو میں عمل درآمد کیا گیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : 0222-786731