جمعرات ۱۸ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۸ -

رمضان المبارک کے پہلے روز کہیں بارش، کہیں شدید گرمی

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

50

No-Image

ملتان:(17 مئی 2018)رمضان البمارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ، رینالہ خورد، وہاڑی، میاں چنوں، ملتان، میانوالی، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں سمیت دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے شہریوں کا سکون زیادہ دیر برقرار نہ رہنے دیا اور بارش شروع ہوتے ہی کچھ علاقوں میں بجلی چلی گئی۔

ملک میں ایک طرف جہاں موسم خوشگوار ہے تو وہیں دوسری طرف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسم انتہائی گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر چوبیس مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371