جمعرات ۲۱ جون ۲۰۱۸ -

مسجد الحرام کے اطراف واقع ہوٹلوں کے کرایوں میں 80 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

44

No-Image

مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ، خصوصاً مسجد الحرام کے اطراف واقع ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے کرایوں میں شعبان کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ رمضان کے آخری عشرہ میں کرائے مزید بڑھ گئے۔

حرم کے رخ والے ایک کمرے کا کرایہ 1500 ریال اور حرم سے مختلف جہت میں رخ والے کمروں کا کرایہ 800 سے ایک ہزار ریال تک ہوچکا ہے۔

ہوٹلوں کے امور سے تعلق رکھنے والوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ میں فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ہوٹلوں کے مالکان کو آخری عشرہ میں 700 ملین ریال تک کی آمدنی ہوگی۔ ان میں سے 70 فیصد حرم شریف کے اطراف کے ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے مالکان کے حصہ میں آئے گی۔  

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : 0222-786731