اتوار ۲۵ آگست ۲۰۱۹ -

وادی چترال میں تین روزہ شاقلست میلہ 12 جولائی سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک | ایک سال پہلے

101

No-Image

چترال:(10 جولائی 2018) وادی چترال میں کے پر کیف سیاحتی مقام شاقلشت میں تین روزہ میلہ بارہ جولائی سے شروع ہوگا۔جشن شاقلشت ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے میلے کا انعقاد پہلی بار ڈسٹرکٹ سطح پر کیا جا رہا ہے۔

شاقلشت وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا سر سبز و شاداب میدان ہے۔

شاقلشت میں منعقد ہونے والا تین روزہ جشن سیاحوں کے لیے دلچسپی کا حامل ہے۔جشن شاقلشت میں پولو، فٹ بال، بزکشی اور دیگر کھیلوں کے علاوہ پیراگلائڈنگ کے شاندار مظاہرے بھی پیش کئے جائیں گے۔

سیاحت کے شوقین بلند ترین جگہ پر کیمپنگ، روایتی موسیقی اور پرکیف ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371