جمعرات ۱۵ نومبر ۲۰۱۸ -

رات کو دیر تک جاگنے سے زندگی کم ہوجاتی ہے

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

131

No-Image

نیویارک: ایک نئی طبی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ رات کو دیر سے سوتے اور صبح دیر سے اٹھتے ہیں، ان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

چار لاکھ تیتیس ہزار لوگوں پر کی جانے والی تحقیق سے پتا چلا کہ صبح جلد اٹھنے والوں کی نسبت رات کو دیر تک جاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ دیر سے اٹھنے والے مردوزن کئی قسم کے دماغی اور جسمانی امراض میں زیادہ آسانی سے مبتلا ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں حصہ لینے والوں کی عمریں 38 اور 73 سال کے درمیان تھیں۔

سائنس دانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ’جلد سحر خیز‘ (جلد اٹھنے والے) ہیں، ’معتدل سحر خیز‘ ہیں، یا پھر ’سخت دیر خیز‘ ہیں۔ یہ تحقیق کرونوبیالوجی انٹرنیشنل نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے بعد سائنس دانوں نے ان مردوزن کا ساڑھے چھ سال تک مشاہدہ کیا۔

عمر، جنس، قومیت، تمباکو نوشی کی عادت، وزن اور معاشی حالت جیسے عناصر مدِنظر رکھتے ہوئے سائنس دانوں نے معلوم کیا کہ جلد سحر خیزوں میں قبل از وقت موت کے امکانات سب سے کم تھے۔اور وہ جتنی دیر سے جاگتے تھے، ان کے مرنے کا خطرہ بھی اسی تناسب سے بڑھ جاتا تھا۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371