اتوار ۲۳ ۲۰۱۸ -

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی کرکیٹر ویرات کوہلی کو بدترین کھلاڑی قرار دے دیا

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

64

No-Image

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کو ریویو لینے کے معاملے میں دنیا کا بدترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر الیسٹرکک اور جوئے روٹ نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعے کو مستحکم کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ  اس دوران ابتدائی 12 اوورز میں ہی بھارت نے اپنے کوٹے کے دونوں ریویوز ضائع کردیے جس کی وجہ سے ٹیم کو بعد میں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔ویرات کوہلی ریویو کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہمیشہ ہی کمزور ثابت ہوئے ہیں، اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ریویو ضائع کرچکے۔

اسی وجہ سے مائیکل وان نے انھیں ریویو کے معاملے میں دنیا کا بدترین کرکٹر قرار دیا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371