منگل ۲۰ نومبر ۲۰۱۸ -

سمندری طوفان 'فلورینس' کا خطرہ امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

90

No-Image

واشنگٹن: سمندری طوفان فلورنس کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا جب کہ سیلاب کے خدشہ کے باعث امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان فلورنس کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے دوران ہوائیں 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جب کہ شدید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر شمالی اور جنوبی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان کے باعث میری لینڈ، اوہائیو، مغربی ورجینیا، جارجیا اور پنسلوینیا میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ علاقہ نہ چھوڑنے والوں کو گھروں میں خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371