جمع ۱۶ نومبر ۲۰۱۸ -

کرن جوہر نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے سیکوئل کی کاسٹ فائنل کر لی

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

70

No-Image

ممبئی: (12ستمبر 2018) بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر نے فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے 2’ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

جس میں انہوں نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرن جوہر انیس سو اٹھانوے میں بنائی گئی  فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر میں نے فلم بنائی تو اس میں عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور رنبیر کپور کو کاسٹ کروں گا۔فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘بالی وڈ کی تاریخ میں کامیاب ترین فلموں میں شامل ہے۔

جس میں بالی وڈ کے بادشاہ شارخ خان اور کاجول نے مرکزای کردار ادا کیا تھا۔بالی ووڈ کی اس فلم نے شارخ خان اور کاجول کی جوڑی کوکامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371