منگل ۲۰ نومبر ۲۰۱۸ -

ایاز صادق کا حکومت سے رابطہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

58

No-Image

اسلام آباد: (12 ستمبر 2018) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت سے رابطہ کرکے کلثوم نواز کی وفات کے باعث پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت سے رابطہ کر کے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کے انتقال کے باعث (ن) لیگ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اجلاس میں شرکت ممکن نہیں۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اور معمول کا اجلاس بلایا جائے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدارتی خطاب سے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا۔دس ستمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اورقومی اسمبلی کے شیڈول کے مطابق اجلاس پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اجلاس سے خطاب کرکے پارلیمانی سال کا آغاز کریں گے جبکہ 14 ستمبرکو نئی قومی اسمبلی کا معمول کا باقاعدہ اجلاس شروع ہوگا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اورسابقہ طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371