ٹاک شوز میں عوامی مسائل پر زیادہ توجہ دی جائے تو ان کے حل میں مدد مل سکتی ہے:عمران اسماعیل
ویب ڈیسک | ایک سال پہلے

فائل فوٹو
کراچی :(بدھ12 ستمبر 2018) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صحافت کے ذریعہ حکام بالا کی توجہ مسائل کے حل کی جانب مبذول کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے ممکنہ حل کے لئے تجاویز بھی دی جاسکتی ہیں، اس طرح صحافت عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف ٹیلی وژن چینلز سے منسلک اینکرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، آغا مسعود حسین، وسیم بادامی، جیسمن منظور، نادیہ نقی، معیز جعفری، مبشر زیدی، مسعود رضا، رضوان جعفر، سیفان خان، رِدا سیفی، فضا شکیل، شازیہ خان اور آفتاب مغیری بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ ٹاک شوز میں اگر عوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال پر زیادہ توجہ دی جائے تو ان کے جلد از جلد حل میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ایک واضح وژن کے ساتھ عوام کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف عوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے عملی اقدامات بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے پر عزم ہیں کیونکہ بابائے قوم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سمندری پانی کی ڈی سیلینیشن پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ اس مسئلہ کا پائیدار حل نکالا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد صوبہ کے دیگر اضلاع کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے مسائل سے ذاتی طور پر آگاہ ہوسکیں۔ گورنر ہاؤس کو عام افراد کے لئے کھولے جانے کے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ ایسا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس عمارت کی تاریخ اور بابائے قوم سے وابستہ اشیاء کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں کیونکہ صوبہ کے عوام کی بہتر طریقہ سے خدمت کرنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی تاکہ صوبہ کی یکساں ترقی کے خواب کو شر مندہ تعبیر کیا جاسکے ۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے اینکرز کے ساتھ قائد روم کا دورہ کیا اور گرین پاکستان مہم کے تحت ان کے ہمراہ گورنر ہاؤس کے لان میں پودے لگائے۔02