منگل ۱۶ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۸ -

یادداشت کو بہتر بنانے والا سانس فور گیٹکا فونٹ تیار

ویب ڈیسک | ایک ھفتہ پہلے

42

No-Image

سڈنی: آسٹریلیا میں ماہرینِ نفسیات اور فونٹ بنانے والوں کی مشترکہ کوشش سے ایک ایسا انگریزی فونٹ بنایا گیا ہے جس میں پڑھی جانے والی تحریر دیر تک یاد رہتی ہے۔

’سانس فورگیٹکا‘ کے الفاظ اس طرح کشیدہ ہیں کہ انہیں پڑھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے اور اسی بنا پر اس فونٹ میں پڑھی جانے والی تحریر دیگر فونٹ کے مقابلے میں تادیر یاد رہتی ہے۔ اب یہ فونٹ آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی پر مفت دستیاب ہے۔

اسے بنانے والے ماہرین نے کہا ہے کہ سانس فورگیٹکا فونٹ کی تیاری میں کئی شعبوں کے ماہرین نے کئی سال محنت کی ہے۔ فونٹ کو ترچھا کرنے کے علاوہ ان کی اشکال میں جگہ چھوڑی گئی ہے تاکہ اسے پڑھتے وقت توجہ حاصل ہوسکے۔

دوسری جانب اسے عین دماغی ارتکاز اور توجہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سانس فورگیٹکا بناتے وقت دماغ میں الفاظ کی پروسینگ کا عمل اور دیگر نفسیاتی پہلوؤں کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے تاہم الفاظ کو کشیدہ کرنے کا عمل بھی سائنسی بنیادوں پر کیا گیا ناکہ کسی ڈیزائن کے تحت ایسا بنایا گیا ہے۔ اس کا اہم فائدہ یہی ہے کہ سانس فورگیٹکا میں پڑھی جانے والی تحریر یاد رکھنا آسان ہوتا ہے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371