منگل ۱۶ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۸ -

ڈالر اضافہ کے اثرات :فیصل آباد میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ

ویب ڈیسک | ۴ دن پہلے

52

No-Image

فیصل آباد: ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان لے آیا، اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ ، ایک ہفتے میں انڈے 24 روپے فی درجن مہنگے، مرغی کے گوشت میں 50روپے فی کلو اضافہ واشنگ پاوڈر، سرف، ڈبل روٹی سمیت مختلف کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں زبردست اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو پر لگ گے، درجہ اول کے 16کلو گھی کا کنستر80روپے اضافے کے بعد 2ہزار سات سو تیس اور 16کلو آئل کا کنستر 2ہزار آٹھ سو تیس روپے میں دستیاب ہے۔ درجہ دوم 16کلو گھی کا کنستر 100روپے اضافے کیساتھ 2ہزار تین سو روپے میں دستیاب ہے۔ درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت میں 5روپے جب کہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 6روپے فی کلو گرام اضافہ دیکھا گیا۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ واشنگ پاوڈر، سرف بنانے والی کمپنیوں نے بھی 10سے 15روپے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے، جب کہ صابن 5روپے مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے 24روپے اضافے کے ساتھ 106فی درجن ہوگئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371